میرا ہاتھ پکڑ لے پاگل جنگل ہے
میرا ہاتھ پکڑ لے پاگل جنگل ہے
جتنا بھی روشن ہو جنگل جنگل ہے
میں ہوں تم ہو بیلیں پیڑ پرندے ہیں
کتنے عرصے بعد مکمل جنگل ہے
مجھ میں کوئی گوشہ بھی آباد نہیں
جنگل ہے سرکار مسلسل جنگل ہے
کیسے پار کریں ہم پیکر مٹی کے
بادل ہے جل تھل ہے دلدل جنگل ہے
میری عمر سراسر وحشت ہے نجمیؔ
لمحہ لمحہ صحرا پل پل جنگل ہے
عمیر نجمی